پنجاب حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے بجلی کمپنیوں کو خط

بجلی کمپنیوں کو خط

نیوز ٹوڈے :    پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کمپنیوں کو پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کے لیے خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کے ڈسکوز کو خطوط بھیجے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پیکج کی رقم 14 روپے فی یونٹ کمی کے بارے میں بتائیں۔ گیپکو، فیسکو، لیسکو 201آئیسکو، میپکو،  سے 500 یونٹ والے شہریوں کے بلوں میں کمی کریں گے، بجلی کی اصل قیمت اور ریلیف میں فرق پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کرے گی، پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 45 ارب روپے فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق اگست، ستمبر میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے 1 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کے استعمال میں 14 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے۔نواز شریف نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے بحران سے گزر رہے ہیں۔

 اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 5 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔ 14 روپے فی یونٹ، عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سولر پینل سکیم پر 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+