اہم صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حمایت کی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں کوئی مداخلت نہیں، عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مجھے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کوئی مداخلت نہیں، وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے علی امین کو وزیراعلیٰ نامزد کیا۔

 سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیے، صوبے میں کرپشن کی باتیں کرنے والے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے سامنے لائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+