دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کی جائے تو 50 ارب روپے بچ سکتے ہیں، وزیر توانائی

وزیر بجلی اویس لغاری

نیوز ٹوڈے :    وزیر بجلی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کی جائے تو 50 ارب روپے بچ سکتے ہیں۔
 اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کر رہے ہیں لیکن ہم غریب صارفین کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں جو مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، حکومت نے انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کا بوجھ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کی جائے تو 50 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ بجلی کی بچت کے لیے ایک اہم اقدام پنکھے کو کم واٹ پر تبدیل کرنا ہے جبکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نئے پلانٹ لگائے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ صارف پر 10 روپے فی یونٹ بوجھ تھا، جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا، اس وقت بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خاموشی سے آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، وزارت سے یہ بات سامنے آئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے، ہماری مدد کی گئی شاید وزارت کھل کر نہیں کر رہی۔ انہوں نے کیا، آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے بڑھے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+