نوجوان پائلٹ نشان حیدر راشد منہاس شہید کی آج 53ویں برسی منائی جا رہی ہے

شہید راشد منہاس

نیوز ٹوڈے :  مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک مثال قائم کرنے والے پائلٹ آفیسر نشان حیدر شہید راشد منہاس کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

20 اگست 1971 کو راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جب ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان اچانک طیارے میں سوار ہوئے اور طیارے کا رخ دشمن ملک بھارت کی طرف موڑ دیا۔ .

20 سالہ راشد منہاس نے اپنی بہادری اور حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف کر دیا اور یوں اپنے ملک کے تقدس کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا اور ان کی قربانی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی مثال بنی ہوئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+