ایک ماہ کے دوران تیل اور گیس کا تیسرا نیا ذخیرہ دریافت

تیل اور گیس

نیوز ٹوڈے :    کوہاٹ تل بلاک میں تیل اور گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل حاصل کیا جائے گا، کنویں سے 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل کی جائے گی۔ کوہاٹ  تل بلاک کے تین کنوؤں سے یومیہ کل 562 بیرل خام تیل پیدا ہوگا جبکہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی پیدا ہوگا۔ ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے مشترکہ منصوبے نے رازگیر 1، کوہاٹ میں لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ اس کنویں کی کھدائی کا کام رواں سال 9 جنوری کو شروع کیا گیا تھا اور اسے 3,773.98 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھود لیا گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+