الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت کا اہم قدم
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور الیکٹرک رکشوں کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے معیارات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے، چارجنگ اسٹیشنز کا قیام بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل میں لایا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاور ڈویژن سے جلد مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے کنکشن ترجیحی بنیادوں پر دیے جائیں گے، چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی فراہمی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اقدامات سے پٹرول گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی، ان اقدامات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔
تبصرے