ہمارا کوئی اختلاف نہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کا اعلان
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا اس سے کوئی اختلاف نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر سینئر رہنما ہیں، وہ پنجاب میں کام کر رہے ہیں۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں ہمارا پرامن جلسہ ہے، 16 ایم پی اوز کے تحت کارکنوں کی فہرست بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں فارم 47 کی حکومت ملی ہے، اس لیے عوام کو ریلیف دیا جائے، ہم دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، پرامن جلسہ ہمارا ہے۔ یہ آئینی حق ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری 3 ارب کی آئی ٹی انڈسٹری میں بحران ہے، 9 مئی کو ہم نے نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے پاس اس کا کوئی پلان تھا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سست روی کا مظاہرہ کیا۔
تبصرے