پی ٹی آئی نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف جلد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 تاریخ کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ قانون کی بحالی اور حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ 22 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ اپوزیشن قیادت کا اہم اجلاس، محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔
22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
تبصرے