سرکاری ملازمین کو بیک وقت تین چھٹیوں کی خوشخبری سنا دی گئی
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان، حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور میں ایک ساتھ 3 چھٹیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالت میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حضرت علی ہجویری کے عرس کے موقع پر 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔ جبکہ حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر لاہور بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔ حضرت داتا گنج بخش کے چہلم کے موقع پر مقامی تعطیل کے باعث لاہور کے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 24 اور 25 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ 26 اگست کو پیر کو مقامی تعطیل ہوگی۔
تبصرے