اسلام آباد: مذہبی جماعتوں کا ڈی چوک پر احتجاج، کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہو گئے
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا، اس دوران کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ کی تو مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے ٹریفک سگنل توڑ دیے اور پھر سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔بعد ازاں مذہبی جماعتوں کے کارکن ڈی چوک پہنچے اور احتجاج کیا اور کچھ دیر بعد منتشر ہو گئے۔
تبصرے