پاکستان میں پاکستان میں مونکی پوکس کے کیسز، کراچی میں بھی خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مونکی پوکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان میں مونکی پوکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کراچی میں ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
محکمہ صحت سندھ سمیت شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مونکی پوکس سے بچاؤ کے لیے انفیکشن کنٹرول الرٹ اور ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق مونکی پوکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایک میٹر کے فاصلے پر جانوروں سے انسانوں یا انسان سے انسان میں پھیل سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بخار، سر درد اور پٹھوں میں درد، گلے میں خراش اور غدود کی سوجن اس بیماری کی ابتدائی علامات میں سے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس وقت مونکی پوکس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے جب کہ چیچک کی ویکسین بندر پاکس سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔
تبصرے