مریم نواز کو پنجاب کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا، عظمیٰ بخاری
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پنجاب کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ کیوں نہیں مانتے کہ سندھ میں گزشتہ 16 سال سے حکومت آپ کی ہے مریم نواز کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈ سے بجلی کے بلوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا ہے، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے، ظاہر ہے وہ یہاں کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے عوام کو یہ ریلیف دیتی۔ آپ کی قیادت بھی جانتی ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ برائے مہربانی تنقید برائے تنقید اور الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلیں، خدمت کا موقع ملے تو عوام کی خدمت کریں، مریم نواز پنجاب کی خدمت کریں گی انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
تبصرے