سرکاری گندم کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب

گندم غائب

نیوز ٹوڈے :    محکمہ خوراک ژوب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی گندم کی 4 ہزار 885 بوریاں غائب ہوگئیں۔ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بوریوں میں مٹی ملا دی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق سرکاری گودام کے انچارج کو گرفتار کر کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+