اسد قیصر نے قوم سے معافی مانگ لی

اسد قیصر

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قوم سے معافی مانگ لی۔  پی ٹی آئی رہنما اور اسد قیصر نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دینے پر قوم سے معذرت خواہ ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں چلا تو پرامن ہوگا۔

گفتگو کے دوران اسد قیصر نے عالمی عدالت انصاف جانے کا عندیہ دے دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں گیا تو ہمیں عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع قابل قبول نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دے کر ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور اپنے پاؤں پر گولی مار لی، ہم اس غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+