مولانا فضل الرحمان کا بغیر کسی اتحاد کے اپنی تحریک چلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بغیر کسی اتحاد کے اپنی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے اندرونی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربات اچھے نہیں رہے، ہم کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی اکیلے رہنا چاہتے ہیں، اس لیے جمعیت علمائے اسلام بغیر کسی اتحاد کے اپنی تحریک چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ایشو ٹو ایشو دوسری سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں جماعت اسلامی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے بجائے چند نکات پر حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ دنوں متحدہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+