وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم بجلی کے معاملے پر جھوٹے بیانات دے رہے ہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم بجلی کے معاملے پر جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دو ماہ کے ریلیف کو طویل مدتی ریلیف کہہ رہے ہیں، ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے آئی پی پیز کو کھلا رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت 15 ارب روپے کی لاگت سے احساس پراجیکٹ شروع کرے گی جس میں احساس ہوم، احساس ہنر اور احساس کمسن پروگرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس ہنر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے جس سے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+