چیئرمین ایف بی آر نے من مانی تقرریوں کے لیے دباؤ ڈالنے والے افسران کو خبردار کیا
- 21, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے من پسند تقرریوں کے لیے افسران پر دباؤ ڈالنے والے افسران کو خبردار کیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے غیر قانونی طریقہ استعمال کرنا بدتمیزی تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پر دباؤ ڈالنے والے افسران کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ افسران کی جانب سے من پسند پوسٹنگ کے لیے اثرورسوخ کا استعمال تشویشناک ہے، تقرریوں کے لیے اثرورسوخ کا کلچر ادارے کی جڑیں کھوکھلا کر رہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ درمیانی درجے کے کیریئر افسران بھی اثر و رسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگ کے خواہاں ہیں، ایسے افسران جونیئرز کے لیے ناقص سلیکشن ماڈل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی اثرورسوخ کا استعمال بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے، اگر کسی افسر کو کوئی حقیقی مسئلہ ہے تو پوسٹنگ کے وقت اس کے مسئلے کا خیال رکھا جائے گا تاہم افسر کو اپنے مسئلے کا تحریری ثبوت دینا ہوگا۔
تبصرے