فیض حمید ٹرائل کا بتانے والے عمران کون ہوتے؟ اگرانکا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو اوپن ہی ہوگا: سکیورٹی ذرائع
- 21, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے، جس پر سیکیورٹی ذرائع نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ میں جنرل فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتا ہوں، میڈیا کو اوپن ٹرائل کی کوریج تک رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کو فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا بانی کون بتائے کہ فیض حمید کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہوگا یا نہیں؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو اس معاملے میں ٹرائل کیا گیا تو یقین رکھیں، کھلے گا، پوری دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ بانی چیئرمین کیا کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔
تبصرے