اسٹیٹ بینک کا پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے پر غور
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کے اجرا پر کام کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں پر کام کر رہے ہیں، دیکھیں گے کہ پلاسٹک کے نوٹوں کی زندگی کتنی ہے، اس سال کے آخر تک نئے نوٹوں کی مشق مکمل کر لیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام کرنسی نوٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔
ممبر کمیٹی شاہ زیب درانی نے کہا کہ ہم پلاسٹک کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں اور آپ پلاسٹک کرنسی لانا چاہتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کی جانچ کریں گے، اگر لوگ اسے قبول کریں گے تو جاری کریں گے۔
رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5000 کا نوٹ کرپشن کی جڑ ہے، جہاں کرپشن ہے وہاں 5000 کا نوٹ ہے، 5000 کا نوٹ تکیوں کے نیچے اور تہہ خانوں میں ہے، 5000 کا نوٹ ہٹا دیا جائے تو یہ سلسلہ رک سکتا ہے، جب 5000 کا نوٹ جاری ہوا، اس کی قیمت بہت زیادہ تھی۔
تبصرے