عمران خان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوا تو کھلے گا: وزیر دفاع
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوا تو کھلے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کو 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے بانی کے کردار سے آگاہ ہونا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری تاریخ میں کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر نہیں ملتی، کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید کے حوالے سے وضاحت دینا پڑی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے بانی نے افرادی قوت دی، سازش کے تانے بانے فیض حمید نے بنائے، 9 مئی کے بعد بھی پی ٹی آئی کے بانی اور فیض حمید کے درمیان رابطے جاری رہے۔
تبصرے