ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

انٹرنیٹ کی رفتار

نیوز ٹوڈے :   ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ 2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے۔ کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فورکیبل میں خرابی ہوئی۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فورکیبل میں 18 جون 2024 کو خرابی پیش آئی، فالٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اے اے ای ون کیبل میں خرابی ایران اور قطر کو ری روٹ کر رہی ہے۔ یہ خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے اے ای ون کیبل ٹریفک کو متبادل ذرائع کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+