بونا راست عرب ممالک سے پاکستانیوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :     وزیر اعظم شہباز شریف نے کراس بارڈر منی ٹرانسفر سسٹم 'بونا راست' کو رابطے کے لیے ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔

اسلام آباد میں بونا راست پر عملدرآمد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بونا راست پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ایک بڑا قدم ہے، بونا راست رابطہ ایک اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستانی شہری عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگیاں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بونا پاکستان کا پہلا کراس بارڈر منی ٹرانسفر سسٹم ہے، اس منصوبے سے سمندر پار پاکستانی مستفید ہوں گے اور اس منصوبے سے ریفرل اور ہنڈی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عرب مانیٹری فنڈ کے تحت ڈیجیٹل سسٹم کو بونا سے منسلک کیا جا رہا ہے، منصوبے سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پاکستان کا انفراسٹرکچر مضبوط ہو گا، بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے تمام پاکستانی شفاف اور موثر طریقے سے، محفوظ طریقے سے اور آسانی سے رقوم کی منتقلی کر سکیں گے اور اس منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے لیے غیر روایتی ذرائع کا خاتمہ ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر بڑی اصلاحات سے گزر رہا ہے، میلنڈا فاؤنڈیشن اور میکنزی ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+