کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں بجلی کی تقسیم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرادی۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست کردی۔کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت 29 اگست کو کرے گی۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر 6 ارب 206 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا۔ واضح رہے کہ نیپرا نے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
تبصرے