بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :    بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 پیپلز پارٹی کے وفد میں نوید قمر شیری رحمان، اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے شرکت کی۔حکومت نے آئندہ چند روز میں اہم قانون سازی کے لیے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لے لیا ہے اور اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کیا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا۔پیپلز پارٹی نے شکایت کی ہے کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+