بنی پی ٹی آئی کی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان سے متعلق تمام شواہد سامنے لانے کی ہدایت کردی
- 23, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی کو شکیل خان سے متعلق تمام شواہد سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔
قاضی انور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو آج فون کیا ہے اور شکیل خان کے تمام ثبوت عاطف خان، جنید اکبر اور میڈیا کو دکھانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اندرونی احتساب کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ریلی کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے قاضی انور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود ہی جلسہ منسوخ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس منسوخ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا اجلاس مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر اثر انداز نہ ہو۔
تبصرے