سرکاری تعلیمی اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی

جینز پہننے پر پابندی

نیوز ٹوڈے :    لاہور کی معروف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جیکٹس نہیں پہن سکتے، طالبات ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گی، طالبات باحیا لباس پہنیں گی، طالبات کے لیے دوپٹہ پہننا لازمی ہوگا۔ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جی سی یو کے چانسلر کا کہنا ہے کہ طالبات ڈھیلے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آتی ہیں۔ یونیورسٹیوں میں نظم و ضبط قائم کیا جائے۔ یونیورسٹی میں طالبات کا ٹی شرٹ اور ٹائٹس پہننا نامناسب ہے۔ لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مزید کہا کہ میں تنگ نظر نہیں ہوں لیکن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+