جے یو آئی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

جے یو آئی

نیوز ٹوڈے :   جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر  آج  ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں نے سپریم کورٹ کو فیصلے کے حوالے سے قائل کیا، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعتوں کے قابل اعتراض نکات ختم کیے، تمام مذہبی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، چیف جسٹس نے جو مثبت رویہ دکھایا اس کو سراہنا چاہیے۔ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن سب ایک پیج پر تھے، ہم پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے کے لیے ان کے انسانی حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اگر کوئی شہری دنیا کے کسی بھی حصے میں آئین کو تسلیم نہیں کرتا تو اس کے شہری حقوق ختم ہو جاتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+