یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے کا امکان
- 23, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ ہے، 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگاری کے دہانے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے اچانک فیصلے کے باعث ملک بھر میں ہزاروں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو مختلف اشیاء پر سبسڈی دی جارہی تھی تاہم اب حکومت کے تازہ فیصلے کے تحت یہ سبسڈی بھی ختم کردی گئی ہے۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ہوں گی۔
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب کئی اشیاء کی قیمتیں اب عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے سے یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کا اصل مقصد بھی ختم ہو گیا ہے۔ اس لیے ملک بھر میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے ان سٹورز پر کام کرنے والے 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔
تبصرے