فوت شدہ کے شناختی کارڈ پر سم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

موبائل سمز

نیوز ٹوڈے :    جاں بحق افراد کے قومی شناختی کارڈز پر ایکٹو موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، پی ٹی اے نے موبائل سمز بلاک کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا، مرنے والوں کے لواحقین اپنے ناموں پر موبائل سمیں حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور سموں کو بلاک کرنے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، سمیں تین مراحل میں بلاک کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی جائیں گی جب کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے ناموں پر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی جائیں گی۔ 

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے آگاہی پیغامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سموں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نادرا سے قومی شناختی کارڈ جاری کریں۔ سموں کی مرحلہ وار بلاکنگ 16 اگست سے شروع ہو گی۔ بلاک شدہ سموں کو متعلقہ موبائل آپریٹرز کے مراکز پر بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے بحال کیا جائے گا۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+