پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کو وی پی این پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی سفارش کی ہے

وی پی این پالیسی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت آئی ٹی سے وی پی این پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی سفارش کی ہے۔ پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کو موقف پیش کیا ہے کہ وہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر پابندی عائد کرنے کے بجائے رجسٹر کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان میں لاکھوں فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیاں وی پی این استعمال کرتی ہیں۔ ٹیلی کام صارفین میں وی پی این کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پی ٹی اے کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے بنائی گئی وی پی این پالیسی کافی عرصے سے وزارت آئی ٹی میں موجود ہے۔ پالیسی پر حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی این پالیسی کی جلد منظوری ناگزیر ہے۔ وی پی این کو رجسٹر کرنے سے صارفین کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ رجسٹرڈ VPN استعمال کرنے سے صارفین کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+