وزیر اعلیٰ سندھ کا ہر شہید کے لواحقین کو 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کا اعلان
- 23, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
4 روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد اب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایران حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہداء کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے مکمل انتظامات کر لیے ہیں۔
تبصرے