تحریک انصاف کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کرنے کا اعلان
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : تحریک انصاف نے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان اسلام آباد کے بعد کیا جائے گا۔ لیکن پی ٹی آئی کو انتظامیہ سے جلسے کی باضابطہ اجازت نہیں ملی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی۔
تبصرے