عمران خان کو جیل میں رہنے کی عادت ہو چکی ہے: طبی معائنے کے بعد ذاتی معالج کا بیان
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کا مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوا تجویز کی تاہم بانی پی ٹی آئی کے اپنے ہی معالج نے انہیں سرکاری ڈاکٹر کی دوا لینے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی بانی کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی بانی کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی صحت مند اور متحرک ہیں، جیل میں ان کی صحت کافی بہتر ہے اور انہیں جیل میں کھانے پینے میں کوئی پریشانی نہیں، ان کا معدہ ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، جیل میں ان کا مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی بانی جیل میں ورزش کرتے اور کتابیں پڑھتے تھے۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد پی ٹی آئی کے بانی کا چیک اپ کرنے دیا جائے، ان کا فالو اپ چیک اپ بہت ضروری ہے۔
تبصرے