گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دے دیا
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دے دیا۔ فضل الرحمان پی ٹی آئی انہیں تمام مسائل سے نکالیں گے، پی ٹی آئی کے اس وقت مسیحا مولانا فضل الرحمان ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کی سیاست کی ہے، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ملاقات کی، ہم نے فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑا لیکن ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی اور ملاقات میں حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے متوقع قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
تبصرے