وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلوچستان میں شہداء کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کیا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے کئی اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے واقعات شمالی وزیرستان میں بھی ہوئے، کے پی حکومت نے دونوں واقعات میں شہداء پیکج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+