وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف شروع کر دیا گیا

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے لگا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف بجلی بل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ہے، مریم نواز نے عوام سے کیا وعدہ آج پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میری وزیر اعلیٰ عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دے رہی ہیں، مخالفین الزامات اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں، مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ مریم نواز نے صوبے میں روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رہائشی عمارتوں کے منصوبے کی آن لائن منظوری بھی شروع کر دی گئی جس کے بعد شہری اب ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری دے سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+