وزیر داخلہ محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

محسن نقوی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ سیکیورٹی وزیر داخلہ محسن نقوی سنبھال رہے ہیں اور کرکٹ نہیں سنبھالی جا رہی، محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا۔ کہا گیا کہ بلوچستان حکومت میں جعلی لوگ بیٹھے ہیں، میرے خیال میں وہاں ہونے والے واقعات انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ آپ نے خود لگائی ہے، یہ لوگ طالبان کو واپس لائے ہیں۔ ہم شہداء اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+