سولر پینل کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا خطرناک انکشاف
- 27, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک میں سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر نے سولر پینل کے معاملے پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ جیو نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق 2017 سے 2022 تک سولر پینلز کی درآمد میں 69.5 ارب روپے کی اوور انوائسنگ ہوئی، رپورٹ کے مطابق دو درآمدی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، دونوں کمپنیوں نے 72 ارب 83 کروڑ روپے منتقل کیے پاکستان سے کروڑوں روپے کاغذ پر دونوں کمپنیوں کے دفاتر پشاور میں ایک ہی عمارت میں تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم پشاور میں متذکرہ جگہ پر گئی تو دونوں کمپنیوں کے دفاتر وہاں کبھی نہیں تھے، انکم ٹیکس ریکارڈ کے مطابق دونوں کمپنیاں جعلی تھیں، دونوں کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے تھے۔ پینل چین سے درآمد کیے گئے تھے، رقم سنگاپور اور یو اے ای بھیجی گئی تھی۔ ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کو بھی کراچی کے اسپیشل جج کسٹمز نے طلب کیے بغیر ضمانت دے دی، جب کہ ایک کمپنی کا ڈائریکٹر مفرور ہے۔
تبصرے