عمران خان نے جلسہ کیوں منسوخ کیا؟ وزیراعلیٰ کے پی کا بیان
- 27, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ منسوخ کیا، عمران خان سے کہا کہ میں جلسہ کروں گا اور میں ذمہ دار ہوں گا، تاریخی جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے نواز شریف اور زرداری کو بٹھایا گیا، یہ کس نے کیا، کیا یہ بڑا سوالیہ نشان ہے؟ ہمارے عوام نے اپنے زور بازو سے اپنا مینڈیٹ بچایا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، ہر ادارہ آئین کے اندر رہتا ہے۔ مولانا کو ان لوگوں نے دھوکہ دیا جنہوں نے مینڈیٹ چرا کر کسی اور کو دیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے حکومت سے کوئی لچک نہیں دکھائی اور نہ ہی کوئی لچک دکھاؤں گا، جلسے میں خیبرپختونخوا پولیس میرے ساتھ ہوگی، وزیراعلیٰ جہاں بھی جائیں گے پولیس صوبے کے ساتھ ہوگی۔ لہٰذا لابنگ سازش کے زمرے میں آتی ہے، پنجاب میں الیکشن نہ کروا کر آئین توڑا گیا، جب تک آرٹیکل 6 لگا کر چند لوگوں کو پھانسی نہیں دی جاتی ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔
تبصرے