پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر متفق

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی

نیوز ٹوڈے :   مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی کی نمائندگی حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی نے کی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔

پی پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوام کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی میں تعاون بڑھایا جائے گا، موسمی چیلنجز سے نمٹنے، امن و سلامتی اور آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق پر وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں۔اس کے علاوہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ساتھ چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں جب کہ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، عوامی مسائل مل کر حل کرنے پر متفق ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+