پنشنرز کے لیے اہم خبر، حکومت نے نئی سکیم متعارف کرادی

پنشنرز

نیوز ٹوڈے :   حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرائی ہے۔

وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن سکیم کے حوالے سے دفتری میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔میمورنڈم کے مطابق اس اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ لینے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔ یہ اسکیم یکم جولائی 2025 کو یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+