پاکستان میں بجلی مہنگی کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

بجلی کی قیمت میں اضافہ

نیوز ٹوڈے :   سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں ہونے والے بجلی کی تقسیم کے نظام سے متعلق مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے مسئلہ ہے، آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے گرین انرجی پر تبدیل کیا گیا، ملک کے مختلف علاقوں میں فراہم کی جانے والی بجلی کی ریکوری 50 فیصد ہے۔ اس سے کم ہے، ریکوری میں کمی سے بجلی صارفین کو دوسروں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے، سردیوں میں بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم کرنا پڑتی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+