وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بڑی مشکل میں گرفتار

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

نیوز ٹوڈے :   سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ میں مہران یونیورسٹی کے سابق لائبریرین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنشن کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق درخواست پر… سماعت میں عدالت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس پنشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پنشن کے اجرا کی درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔ درخواست پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا گیا تاہم 6 ماہ گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+