سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ نگران حکومت نےکیا تھا: خورشید شاہ

خورشید شاہ

نیوز ٹوڈے :    قومی اسمبلی میں صوبائی زمینوں کی الاٹمنٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کو لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ نگران حکومت نے کیا، ہم نے نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، لاکھوں ایکڑ اراضی کو آباد کرنے کے لیے پانی کہاں سے آئے گا۔ آپ فیصلہ کریں کہ آپ کو 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر آپ نے زمین دینے کا فیصلہ نہیں کیا تو فیصلہ واپس لیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ آپ زمینیں دے رہے ہیں، واپس نہیں لے رہے اور اعتراض کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر کے جواب سے بہت مایوس ہوا، سوال مختلف اور جواب مختلف دیا گیا، پانی کی قلت پر وفاقی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی بنائیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+