اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے علی وزیر کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد سابق رکن اسمبلی نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔واضح رہے کہ سابق ایم این اے علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید تھے اور ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔
تبصرے