عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
زاہد خان نے کہا کہ وہ ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں کوئی نظریہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ غلام احمد بلور نے کہا تھا کہ میں نے 2024 کا الیکشن 85 سال کی عمر میں لڑا، اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔
تبصرے