چھ ستمبر کو عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
کابینہ ڈویژن سے منسوب ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر شائع ہوا جس میں 6 ستمبر کو یوم دفاع کے طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر نے کہا۔ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔
تبصرے