وزیر اعلیٰ علی امین کے لیے نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

وزیر اعلیٰ علی امین

نیوز ٹوڈے :     شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو کو موصول ہو گئے۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو فوری طور پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کا حکم دیا۔ وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کا ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کو وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کو آگاہ کر دیا ہے۔ وکلا کو وارنٹ گرفتاری کی کاپی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+