بانی تحریک انصاف کا جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ عدلیہ واحد ادارہ ہے، جس سے انہیں امید ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ ایسی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں۔ بانی چیئرمین نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ائیر کنڈیشنڈ کمرے اور اٹیچ باتھ روم دیے گئے۔ یہاں تک کہ انہیں نہانے کے لیے دوسرے کمرے میں جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل کی کوٹھڑی گرمی میں تندور بن جاتی ہے لیکن کبھی شکایت نہیں کی۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر یونیورسٹی کو عطیات روک دیے ہیں، یونیورسٹی بند تھی۔ تو ان کا نہیں، طلبہ کا نقصان ہوگا۔
تبصرے