آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کی منظوری ایڈوانس سٹیج پر ہے: وفاقی وزیر خزانہ
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرضہ پروگرام کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے، وہ ایڈوانس سٹیج پر ہیں، منظوری جلد ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرض کی منظوری کی حتمی تاریخ ابھی نہیں دی جا سکتی، تاہم قرضہ پروگرام کی منظوری رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دی جائے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ پر بات چیت کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاخیر سے ادائیگی پر سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کی سہولت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت منصوبوں اور سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ دوست ممالک کے علاوہ تجارتی اداروں سے بھی لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔
تبصرے